Time 02 اگست ، 2022
پاکستان

نذیر چوہان کی گرفتاری، حنا پرویز کی عمران خان پر کڑی تنقید

نیازی نے اپنی اوقات دکھا دی، سیاسی انتقام شروع مگر ہم جھکنے والے نہیں: رہنما (ن) لیگ/ فائل فوٹو
نیازی نے اپنی اوقات دکھا دی، سیاسی انتقام شروع مگر ہم جھکنے والے نہیں: رہنما (ن) لیگ/ فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے پارٹی کے سابق رکن اسمبلی نذیر چوہان کی گرفتاری پر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ٹوئٹر پر نذیر چوہان کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ سابق ایم پی اے نذیر چوہان کو ان کے گھر سے دہشتگردوں کی طرح گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ نیازی نے اپنی اوقات دکھا دی، سیاسی انتقام شروع مگر ہم جھکنے والے نہیں۔

یاد رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز نذیرچوہان کو گرفتار کیا اور پولیس کا کہنا تھا کہ  نذیر چوہان کے خلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں مقدمہ درج تھا، ان پر ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی کے دفتر پرحملے کا الزام تھا۔

مزید خبریں :