پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ: معاملہ وفاق کے پاس آیا تو قانون پر عمل کریں گے: وزیر قانون

عمران خان نے جو ڈیکلریشن جمع کرایا وہ غلط اور جھوٹا قرار دیا گیا، پاکستان کے آئینی ادارے نے رسیدوں اور منی ٹریل کےخلاف فیصلہ دے دیا: اعظم نذیر— فوٹو: فائل
عمران خان نے جو ڈیکلریشن جمع کرایا وہ غلط اور جھوٹا قرار دیا گیا، پاکستان کے آئینی ادارے نے رسیدوں اور منی ٹریل کےخلاف فیصلہ دے دیا: اعظم نذیر— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ایک آئینی ادارے نے عمران خان کو چور اور جعل ساز ڈکلیئر کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے  الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد یہ معاملہ وفاقی حکومت کے پاس آئے گا تو قوم دیکھے گی، فارن ایڈڈ پارٹی سے متعلق قانون پر عمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو ڈیکلریشن جمع کرایا وہ غلط اور جھوٹا قرار دیا گیا، پاکستان کے آئینی ادارے نے آپ کی رسیدوں اور منی ٹریل کےخلاف فیصلہ دے دیا، الیکشن کمیشن نے ان کی مرضی کی تاریخیں انہیں دیں، لوگوں نے آج عمران خان کی سیاست دیکھ لی۔