کامن ویلتھ گیمز: شاٹ پٹ مقابلے میں جمشید علی بھی براہ راست فائنل کھیلیں گے

فوٹو:جمشید علی فائل
فوٹو:جمشید علی فائل

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے شاٹ پٹ مقابلے میں شریک پاکستان کے ایتھلیٹ جمشید علی بھی کوالیفائرز کے بجائے اب براہ راست فائنل کھیلیں گے۔

اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز میں نیزہ باز ارشد ندیم  کے بھی براہ راست فائنل کھیلنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پاکستان ایتھلیٹکس ٹیم کی مینجر صدف صدیقی نے جیو نیوز کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں پلیئرز کوالیفائرز کے بجائے اب براہ راست فائنل کھیلیں گے۔

اس سے قبل جمشید علی کو شاٹ پٹ مقابلوں کے کوالیفائر کیلئے 3 اگست کو اور ارشد ندیم کو جویلین تھرو کے کوالیفائرز کیلئے 5 اگست کو میدان میں اترنا تھا لیکن اب جمشید اپنے ایونٹ کا فائنل 5 اگست کو اور ارشد ندیم 7 اگست کو کھیلیں گے۔

پاکستان کے ٹاپ جویلین تھرو (نیزہ بازی) اور میڈل کی امید ارشد ندیم نے اس سے قبل جیو نیوز سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ براہ راست فائنل کھیلیں گے، منتظمین نے انہیں آگاہ کردیا ہے کہ کوالیفائرز نہیں کھیلنے۔

ذرائع کے مطابق منتظمین نے کوالیفائرز کو ختم کرنے کا فیصلہ ایونٹس میں ناکافی اینٹریز کی وجہ سے کیا ہے۔

مزید خبریں :