پاکستان
20 نومبر ، 2012

اسلام آباد ہائیکورٹ کا رمشا مسیح کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا رمشا مسیح کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم

اسلام آباد…اسلام آباد ہائیکورٹ نے رمشا مسیح کی جانب سے مقدس اوراق کی بے حرمتی کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے رمشا مسیح کی طر ف سے ایف آئی آر کے اخراج کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج سنایا گیا۔ پندرہ صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رمشا مسیح کو کسی نے مقدس اوراق جلاتے ہوئے نہیں دیکھا۔ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے، ایسے الزامات لگاتے ہوئے احتیاط برتنی چاہئے۔ کسی مسلم یا غیر مسلم کے خلاف غلط الزامات نہیں لگانے چاہئیں۔ تحریری فیصلے میں قرآنی آیات کے بھی حوالہ جات دیے گئے ہیں۔ مقدمہ 16 اگست کو درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :