بلوچستان: وزیر اعظم نے اسکول کی شکایت لگانے والے بچے کو کیا کہا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی بلوچستان میں سیلاب سے متاثر ایک بچے کے ساتھ بات چیت کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وفاقی وزراء کے ہمراہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

شہباز شریف قلعہ سیف اللہ پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب زدگان کے لیے لگائے گئے کیمپوں میں جا کر امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور متاثرین سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر ایک بچے نے وزیر اعظم سے اپنے علاقے میں ناقص تعلیم کے نظام کی شکایت کی۔

بچے نے کہا 'یہاں تعلیم کا مسئلہ ہے، سرکاری اسکول میں اگر ہم جائیں تو وہاں اساتذہ نہیں آتے، اپنی نوکری ٹھیک طرح سے نہیں کرتے اور وقت پر آتے بھی نہیں ہیں'۔

وزیر اعظم نے سوال کیا کہ 'بیٹا اب تک جو تعلیم حاصل کی، کیا وہ گھر میں کی ہے؟'

طالب علم نے بتایا کہ 'تھوڑا ٹیچر کی مدد سے کی اور کچھ ٹیوشن پر جاتا تھا'۔

شہباز شریف نے کہا 'اس بچے کو اعلیٰ تعلیم دلوائی جائے، جہاں یہ بچہ چاہے اسے داخلہ دلوایا جائے، اسے مفت تعلیم فراہم کی جائے گی'۔

مزید خبریں :