'ٹی وی پر آنے سے پہلے چائے، سبزیاں اور قلفی پیچتا تھا'

میرے اپنے گھر چائے نہیں بنتی تھی، میں جو چائے بیچتا تھا اسی میں سے ایک کپ پی لیا کرتا تھا: اداکار—فوٹو: فائل
میرے اپنے گھر چائے نہیں بنتی تھی، میں جو چائے بیچتا تھا اسی میں سے ایک کپ پی لیا کرتا تھا: اداکار—فوٹو: فائل

بھارتی کامیڈین سدیش لہری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹی وی پر آنے سے قبل سبزیاں، چائے اور قلفیاں فروخت کیا کرتے تھے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ 'میں کبھی اسکول نہیں گیا کیونکہ میرا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا، میں نے روزی روٹی کمانے کے لیے چائے بیچی، اس کے علاوہ سبزیاں بھی فروخت کیں'۔

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

سدیش لہری نے بتایا کہ 'میں چائے بیچنے کے لیے ننگے پاؤں فیکٹریوں میں جاتا تھا، میرے اپنے گھر چائے نہیں بنتی تھی، میں جو چائے بیچتا تھا اسی میں سے ایک کپ پی لیا کرتا تھا، میں نے مٹھائیوں کی دکان پر بھی کام کیا ہے'۔

اداکار نے کہا 'یہ دراصل بطور اداکار میرے لیے  ورکشاپ تھی، قلفی اور سبزیاں بیچتے ہوئے ہمیں اداکاری ہی کرنی پڑتی تھی'۔

سدیش لہری نے یہ بھی بتایا کہ 'میں شادی بیاہ میں گانے بھی گایا کرتا تھا'۔

واضح رہے کہ سدیش پہلی بار ٹیلی ویژن پر اس وقت نظر آئے جب انہوں نے 2007 کے کامیڈی شو 'دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج 3' میں حصہ لیا۔

بعدازاں  وہ کامیڈی سرکس میں کامیڈین کرشنا ابھیشیک کے ساتھ نظر آئے اور انہوں نے رئیلیٹی کامیڈی شو کے تین سیزن جیتے۔

اس کے علاوہ سدیش لہری نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کی جن میں جے ہو، ٹوٹل دھمال، ریڈی اور گریٹ گرینڈ مستی سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید خبریں :