عالیہ بھٹ کا 100 سال کی عمر تک اداکاری کرنے کا ارادہ

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کا 100 سال کی عمر تک اداکاری رکنے کا ارادہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مسلسل فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے کبھی تھک نہیں جاتیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں 100 سال کی عمر تک کام کرنا چاہتی ہوں۔

عالیہ نے کہا کہ اگر آپ فٹ اور ٹھیک ہیں تو آرام کرنے کی ضرورت نہیں، مجھے کام کے دوران سکون ملتا ہے۔ یہ میرا جنون ہے۔ یہ میرے دل اور روح کو زندہ  رکھتا ہے، میں 100 سال کی عمر تک کام کروں گی۔

واضح رہے کہ عالیہ نے اداکار رنبیر کپور سے شادی کی اور اب جلد اس جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔


مزید خبریں :