دنیا
Time 03 اگست ، 2022

آئی ایم ایف بنگلادیش کو قرضہ دینے پر راضی ہوگیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  بنگلا دیش کو قرضہ دینے پر راضی ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ بنگلا دیش کو معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ بنگلادیش نے  آئی ایم ایف سے ساڑھے 4 ارب ڈالر قرض مانگا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 مہینوں میں 17.20 ارب ڈالر رہا اور بنگلا دیش نے بیرونی ادائیگیوں اوربجٹ سپورٹ کے لیے آئی ایم ایف سے قرض مانگا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب 50 کروڑڈالرقرض پرسود نہیں ہوگا جب کہ 3 ارب ڈالر پر 2 فیصد سود ہوگا۔

بعد ازاں بنگلادیشی وزیر خزانہ اے ایچ مصطفیٰ کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کو قرض کا کہا ہے لیکن معیشت مشکلات کا شکار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط میں قرض کی رقم ابھی نہیں بتائی، قرضے کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط کا انتظار کر رہے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بنگلادیش کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک سال کے اندر 20 جولائی تک کم ہوکر 39.67 ارب ڈالر پر آگئے ہیں جو صرف پانچ ماہ کی امپورٹس کیلئے کافی ہیں۔

مزید خبریں :