Time 03 اگست ، 2022
کھیل

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اعظم کی پہلی پوزیشن کس کھلاڑی سے خطرے میں پڑگئی؟

بھارت کے سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے محمد رضوان سے دوسری پوزیشن چیھن لی جبکہ وہ بابر کے ریٹنگ پوائنٹس کے بالکل قریب پہنچ گئے۔—فوٹو:فائل
بھارت کے سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے محمد رضوان سے دوسری پوزیشن چیھن لی جبکہ وہ بابر کے ریٹنگ پوائنٹس کے بالکل قریب پہنچ گئے۔—فوٹو:فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔

 آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بددستور پہلے نبمر پر موجود ہیں لیکن اب ان کی  پوزیشن خطرے میں پڑگئی ہے۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے محمد رضوان سے  دوسری پوزیشن چیھن لی جبکہ وہ بابر کے  ریٹنگ پوائنٹس کے بالکل قریب پہنچ گئے۔

بابر اعظم 818 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ سوریا کمار یادیو 816 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ محمد رضوان 794 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی اسکرین شاٹ
آئی سی سی اسکرین شاٹ

سوریا کمار یادیو نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سنچری اسکور کی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی وہ اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

خیال کیا جارہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بقیہ دو میچز میں اگر سوریاکمار یادیو نے شاندار کارکردگی برقرار رکھی تو وہ جلد بابر اعظم سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لیں گے۔


مزید خبریں :