ظالمہ! بشریٰ سے ہی شادی کرنی تھی تو میں مرگئی تھی کیا؟ بشریٰ انصاری کا پرانا کلپ وائرل

معروف اداکارہ اور کامیڈین بشریٰ انصاری کا حال ہی میں ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق دلچسپ انداز میں گفتگو کررہی ہیں۔

بشریٰ انصاری کے مضحکہ خیز انداز و بیان سے سب ہی واقف ہیں اور  اداکارہ اپنے برجستہ جملوں کی وجہ سے بھی خوب جانی جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی ویڈیو ایوارڈز کی تقریب کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشریٰ انصاری اسٹیج پر موجود ہیں جب کہ کلپ میں عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ بھی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ 'میں عمران خان سے مل کر پوچھوں گی کہ ظالمہ! اگر تیسری شادی بشریٰ سے ہی کرنی تھی تو میں مر گئی تھی کیا؟'

اداکارہ کی یہ بات سنتے ہی حاضرین نے قہقہے چھوڑ دیے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین بھی اس وائرل ویڈیو سے خوب محظوظ ہوئے اور تبصرے بھی کیے، صارفین کے کچھ کمنٹس ملاحظہ کریں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ عمران خان نے تیسری شادی بشریٰ بی بی سے 2018 میں کی تھی۔

مزید خبریں :