Time 04 اگست ، 2022
انٹرٹینمنٹ

سیف کی پہلی بیوی امریتا نے کیا درخواست کی تھی؟ کرینہ کپور نے بتادیا

2001 میں جب میری فلم کبھی خوشی کبھی غم کی شوٹنگ چل رہی تھی تو سارہ اپنی والدہ امریتا سنگھ کے ساتھ میرے سیٹ پر آتی تھی: کرینہ—فوٹو: فائل
2001 میں جب میری فلم کبھی خوشی کبھی غم کی شوٹنگ چل رہی تھی تو سارہ اپنی والدہ امریتا سنگھ کے ساتھ میرے سیٹ پر آتی تھی: کرینہ—فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے شوہر سیف علی خان اور ان کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ کے بچوں ابراہیم اور سارہ سے اپنے تعلق کے حوالے سے بتایا ہے۔

حال ہی میں کرینہ کپور اداکار عامر خان کے ہمراہ پروگرام 'کافی وِد کرن' کی مہمان بنیں، دورانِ شو کرینہ سے میزبان کرن جوہر نے سارہ اور ابراہیم کے ساتھ تعلق کے بارے میں پوچھا۔

کرینہ کپور نے جواب میں ماضی کا ایک یادگار قصہ سنایا۔

انہوں نے کہا 'مجھے یاد ہے 2001 میں جب میری فلم کبھی خوشی کبھی غم کی شوٹنگ چل رہی تھی تو سارہ اپنی والدہ امریتا سنگھ کے ساتھ میرے سیٹ پر آتی تھی اور مجھے دیکھ کر امریتا کے پیچھے چھپ جایا کرتی تھی'۔

کرینہ نے بتایا 'امریتا نے مجھ سے درخواست کی کہ یہ تمہارے ساتھ تصویر لینا چاہتی ہے کیونکہ یہ تمہاری بہت بڑی مداح ہے، اسے تمہارا کردار پُو بہت پسند ہے اور گانا یُو آر مائی سونیا بھی اس کا پسندیدہ ہے'۔

بیبو کا کہنا تھا کہ 'میری سمجھ سے باہر ہے کہ لوگ اس بارے میں اتنی زیادہ بات کیوں کرتے ہیں؟ ہم ایک فیملی ہیں، وہ سیف کی اولاد ہیں اور سیف کی ترجیحات ہیں'۔

انہوں نے کہا 'ان رشتوں کو نبھانے میں کوئی مشکلات پیش نہیں آتیں، ہم سب کے پاس اپنا اپنا وقت ہوتا ہے، سیف اپنے بچوں کے لیے مناسب وقت نکالتا ہے، اسے جب بھی سارہ کے ساتھ وقت گزارنا ہوتا ہے وہ مجھے بتادیتا ہے کہ میں سارہ کے ساتھ کافی پینے جارہا ہوں یا تھوڑی دیر اس کے ساتھ بیٹھوں گا'۔

مزید خبریں :