پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ریفرنس دائر کر دیا

کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں اور آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے: ریفرنس میں مؤقف۔ فوٹو فائل
کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں اور آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے: ریفرنس میں مؤقف۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔

بابر اعوان کی وساطت سے دائر ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں اور آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹایا جائے، گزشتہ ماہ پی ڈی ایم وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی جس میں چیف الیکشن کمیشن پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے چند روز کے بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔


یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہرے کا اعلان بھی کر رکھا ہے اور اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سب سے ایف نائن پارک پہنچنے کی اپیل بھی کی ہے۔

مزید خبریں :