Time 04 اگست ، 2022
پاکستان

تاجروں کے بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس ایک سال کیلئے مؤخر کیا: وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلوں پر ایک سال کیلئے فکسڈ ٹیکس تاجروں کے مطالبے پر مؤخر کیا— فوٹو: فائل
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلوں پر ایک سال کیلئے فکسڈ ٹیکس تاجروں کے مطالبے پر مؤخر کیا— فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزارت خزانہ کا بجلی بلوں پر فکسڈ ٹیکس سے متعلق بیان سامنے آگیا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تاجروں اور  دکانداروں کے بجلی کے بلوں پر فکسڈ ٹیکس کی وصولی ایک سال کیلئے مؤخر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلوں پر ایک سال کیلئے فکسڈ ٹیکس تاجروں کے مطالبے پر مؤخر کیا۔

اس حوالے سے صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں پر لگایا گیا فکسڈ سیلز ٹیکس ایک سال کیلئے مؤخرہوگیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور خرم دستگیر نے تاجر نمائندوں کے ہمراہ بجلی بل پرفکسڈ ٹیکس مؤخر کرنے کا  اعلان کیا۔

واضح رہےکہ بجلی کے بلوں کے ذریعے 6 ہزار روپے ٹیکس وصولی پر تاجروں نےشدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ٹیکس واپس لینے کی اپیل کی تھی۔

مزید خبریں :