Time 04 اگست ، 2022
پاکستان

تاجروں سے بجلی کے بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ

تاجروں کے بجلی کے بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ (ن) لیگ کی اعلٰی قیادت کے کہنے پر کیا گیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
تاجروں کے بجلی کے بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ (ن) لیگ کی اعلٰی قیادت کے کہنے پر کیا گیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے تاجروں سے بجلی کے بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تاجروں کے بجلی کے بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ (ن) لیگ کی اعلٰی قیادت کے کہنے پر کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بجلی بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی سے سالانہ 30 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہونا تھا تاہم اب 30ارب روپے کا اضافی ٹیکس دوسرے شعبوں پر مزید ٹیکس لگا کر پورا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ دوسرے شعبوں پر ٹیکس صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لگایا جائے گا۔

واضح رہےکہ بجلی کے بلوں کے ذریعے 6 ہزار روپے ٹیکس وصولی پر تاجروں نےشدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ٹیکس واپس  لینے کی اپیل کی تھی۔

مریم نواز کی ٹوئٹ


مزید خبریں :