Time 05 اگست ، 2022
پاکستان

یوٹیلیٹی اسٹورز پرچائے، گھی اور دودھ سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے/ فائل فوٹو
یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد:  یوٹیلیٹی اسٹورز  پر  مختلف برانڈز  کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں  میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق 950 گرام چائے کی قیمت میں 300 روپے ، ایک لیٹر برانڈڈ دودھ کی قیمت میں 20 روپے  جب کہ 260 گرام شہد کے جار کی قیمت میں 115 روپے تک اضافہ   کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں  اضافے کے بعد  950گرام چائےکی قیمت 910 روپے سے بڑھ کر1210 روپے، دودھ کی قیمت 177 روپے سے بڑھ کر 197 روپے اور  شہد کی قیمت 310 روپے سے بڑھ کر 425 روپے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے شیمپو کی قیمتوں میں 30 روپے،  بچوں کے 650گرام خشک دودھ کےڈبے کی قیمت میں 120 روپے اور  دیسی گھی کی ایک کلوکی قیمت میں 240 روپے کا اضافہ کیاگیا ہے۔

مزید خبریں :