شارک مچھلی کی زمین پر 'چلنے' کی ویڈیو وائرل

یہ ویڈیو ایک پروگرام کے لیے بنائی گئی تھی / اسکرین شاٹ
یہ ویڈیو ایک پروگرام کے لیے بنائی گئی تھی / اسکرین شاٹ

اگر آپ شارک مچھلی سے ڈرتے ہیں تو سمندر میں جانے سے گریز کرنا چاہیے، مگر کچھ جزائر میں وہ زمین پر بھی چلتی نظر آسکتی ہیں۔

جی ہاں ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس میں شارک کی ایک قسم کو 'چلتے' ہوئے دکھایا گیا ہے۔

درحقیقت شارک کی کم از کم 9 اقسام بہت کم پانی میں چلنے کے لیے اپنے فنز استعمال کرسکتی ہیں اور کچھ وقت کے لیے زمین پر بھی چل سکتی ہیں۔

ایسا ہی ایک نظارہ پاپوا نیو گنی میں کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ ہوگیا۔

یہ ویڈیو ایک ٹی وی پروگرام کے لیے بنائی گئی تھی۔

اس ویڈیو کو بنانے والے کا دعویٰ تھا کہ تاریخ میں پہلی بار پاپوا نیو گنی میں شارک کی ایک قسم کو چلتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس پر ٹوئٹر پر تنقید بھی کی گئی تھی کیونکہ اس سے پہلے بھی مختلف مقامات پر شارک مچھلیوں کو 'چلتے' ہوئے دریافت کیا جاچکا ہے۔

مگر پھر بھی یہ نئی ویڈیو لوگوں میں دلچسپی کا باعث بنی کیونکہ اتنی واضح فوٹیج پہلے کبھی سامنے نہیں آئی۔

مزید خبریں :