دنیا

دنیا کے دوسرے بڑے اسٹریٹجک کارگو ہوائی جہاز کی کراچی آمد اور روانگی

کراچی ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کے بعد انٹونوف این 124 جمعہ کی صبح ٹھیک 9 بجے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوگیا: سول ایوی ایشن ذرائع — فوٹو: فاےک
کراچی ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کے بعد انٹونوف این 124 جمعہ کی صبح ٹھیک 9 بجے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوگیا: سول ایوی ایشن ذرائع — فوٹو: فاےک

کراچی کے ائیر پورٹ پر  دنیا کے دوسرے  بڑے اسٹریٹجک کارگو ہوائی جہاز  نے لینڈ کرنے کے بعد دوبارہ اڑان بھر لی۔

یوکرین جنگ میں تباہ شدہ انٹونوف مریا این 225 کے بعد دنیا کے سب سے بڑے اسٹریٹجک ہوائی جہاز انٹونوف این 124 رسلان نے جمعہ کی صبح کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اور ری فیولنگ کے بعد اگلی منزل پر روانہ ہوگیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انٹونوف اے این 124 رسلان جمعہ کی صبح 5 بجکر 55 منٹ پر قطر کے دارالحکومت دوحہ سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا۔

کراچی ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کے بعد انٹونوف این 124 جمعہ کی صبح ٹھیک 9 بجے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوگیا۔

انٹونوف این 124 رسلان 1980 کی دہائی میں یوکرینی ایس ایس آر میں انٹونوف ڈیزائن بیورو کے ذریعے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

An-124 مجموعی وزن میں دنیا کا دوسرا سب سے بھاری پروڈکشن کارگو طیارہ اور سب سے بھاری آپریٹنگ کارگو ہوائی جہاز ہے، جو  رواں برس فروری میں یوکرین میں روسی فوجیوں کے حملے میں تباہ کیے گئے دنیا کے سب سے بڑے اور 6 انجن والے ہوائی جہاز Antonov An-225 مریا کے بعد ڈیزائن کردہ ہے۔

An-124 کو اس وقت سروس میں سب سے بڑا فوجی ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز کا درجہ حاصل ہے۔

مزید خبریں :