کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

فوٹو: کامن ویلتھ گیمز
فوٹو: کامن ویلتھ گیمز

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ کی 65 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے عنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

عنایت اللہ نے اسکاٹ لینڈ کے روس کونیلی کو ہراکر برانز میڈل جیتا۔ انہوں نے اپنے حریف کو دوسرے راؤنڈ میں چت کیا۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد تین ہوگئی،پاکستان اب تک ایک گولڈ اور دو برانز میڈل جیت چکا ہے۔

اس سے قبل نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ شاہ حسین نے جوڈو کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مزید خبریں :