کھیل
Time 05 اگست ، 2022

کامن ویلتھ ریسلنگ: انعام بٹ کو بھارتی پہلوان سے شکست، سلور میڈل کے حقدار ٹھہرے

فوٹو: کامن ویلتھ فائل
فوٹو: کامن ویلتھ فائل

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ مقابلے میں  انعام بٹ  سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔

پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو 86 کلو گرام  کیٹیگری کے  فائنل مقابلے میں  بھارتی پہلوان دیپک پونیا نے ہرا دیا۔

بھارتی پہلوان سے فائنل میں شکست کے صورت میں انعام بٹ سلور میڈل اپنے نام کرپائے یوں کامن ویلتھ گیمز میں  پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد4 ہوگئی۔

پاکستان اب تک ایک گولڈ ، ایک سلور اور  دو برانز میڈل جیت چکا ہے۔

اس سے قبل نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ شاہ حسین نے جوڈو کے مقابلے میں  اور عنایت اللہ نے ریسلنگ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مزید خبریں :