کامن ویلتھ ریسلنگ: فائنل میں شکست کے بعد زمان انور سلور میڈل کے حقدار قرار

فوٹو: کامن ویتلھ گیمز فائل
فوٹو: کامن ویتلھ گیمز فائل

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز  میں پاکستانی پہلوان  زمان انور کو ریسلنگ کی 125 کلوگرام  کیٹیگری کے فائنل میں شکست ہوگئی۔

کینیڈا کے امرویر سنگھ سے شکست کے بعد زمان انور کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔یوں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد5 ہوگئی۔

پاکستان اب تک ایک گولڈ ، 2 سلور اور دو برانز میڈل جیت چکا ہے۔

اس سے قبل نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا ، انعام بٹ نے ریسلنگ میں سلور جبکہ شاہ حسین نے جوڈو  میں اور عنایت اللہ نے ریسلنگ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مزید خبریں :