06 اگست ، 2022
سندھ میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز ہوگیا، حیدرآباد، میرپور خاص، بدین، عمر کوٹ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بھی آج سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہر میں 8 اگست تک ہلکی اور درمیانی جبکہ 10 سے 15 اگست کے دوران تیز بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) نے آج سے مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورتِ حال کی وارننگ جاری کردی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اگست تک کشمیر، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔