موجودہ وفاقی حکومت اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

بیرون ملک بسنے والے پاکستانی موجودہ وفاقی حکومت میں شامل کسی جماعت پر اعتبار نہیں کریں گے: چوہدری پرویز الٰہی۔ فوٹو فائل
بیرون ملک بسنے والے پاکستانی موجودہ وفاقی حکومت میں شامل کسی جماعت پر اعتبار نہیں کریں گے: چوہدری پرویز الٰہی۔ فوٹو فائل

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے مسلم لیگ ق اسکاٹ لینڈ کے صدر شبیر شاہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کر سکتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ افسوس، موجودہ حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا، موجودہ وفاقی حکومت اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے۔

ان کا کہنا تھا بیرون ملک بسنے والے پاکستانی موجودہ وفاقی حکومت میں شامل کسی جماعت پر اعتبار نہیں کریں گے، اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے جامع پالیسی لا رہے ہیں۔

مزید خبریں :