وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی فنڈ قائم کر دیا

مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں اور مشکلات میں گھرے ان افراد کو دوبارہ آباد کرنے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں: شہباز شریف۔ فوٹو فائل
مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں اور مشکلات میں گھرے ان افراد کو دوبارہ آباد کرنے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں: شہباز شریف۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امدادی فنڈ قائم کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔

اس موقع پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ تاریخی بارشوں نے سیلاب کی صورت میں قیامت صغریٰ برپا کی ہے، بلوچستان میں سیلاب سے غیرمعمولی تباہی ہوئی ہے جبکہ سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی سیلاب سے بے تحاشہ نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود 5 ارب روپے سیلاب متاثرین کے لیے فوری جاری کر دیے ہیں، عوام بالخصوص مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں اور مشکلات میں گھرے ان افراد کو دوبارہ آباد کرنے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرہ بھائیوں، بہنوں اور بچوں کی مدد انصار مدینہ والے جذبے سے کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :