کراچی میں ہلکی بارش، دوپہر کے بعد تیز بارش کا امکان

کراچی میں آج اور کل بارش کا امکان ہے جب کہ آج دوپہر کے بعد چند مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے: موسمیاتی تجزیہ کار ۔فائل فوٹو
کراچی میں آج اور کل بارش کا امکان ہے جب کہ آج دوپہر کے بعد چند مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے: موسمیاتی تجزیہ کار ۔فائل فوٹو

مون سون سسٹم کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

شہر قائد میں صدر ، آئی آئی چندریگر روڈ اور  اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مون سون سسٹم سندھ اور گجرات کی سرحد کے قریب موجود ہے، سسٹم کا  40 فیصد حصہ سندھ اور  60 فیصد حصہ بھارتی گجرات پر موجود ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سسٹم 24 سے 36گھنٹوں میں بحیرہ عرب کی جانب بڑھے گا جس کے بعد یہ سسٹم کمزور ہو جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج اور کل بارش کا امکان ہے جب کہ آج دوپہر کے بعد چند مقامات پر تیز  بارش ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :