06 اگست ، 2022
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں کم عمری کی شادی سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست مسترد کردی۔
اس موقع پر تفتیشی افسر نے کیس کے ضمنی چالان جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو مہلت دیتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 13 اگست تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ درخواست بچی کے والد مدعی مقدمہ مہدی علی کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جب کہ بچی کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے الفلاح تھانے میں درج ہے۔