انعام بٹ نے کامن ویلتھ میڈل ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے نام کر دیا

سلور میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے نام کرتا ہوں: انعام بٹ۔ فوٹو فائل
سلور میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے نام کرتا ہوں: انعام بٹ۔ فوٹو فائل

قومی پہلوان انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں جیتا ہوا سلور میڈل لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے نام کر دیا۔

انعام بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ کا شکریہ، ‏اللّه کا شکر ہے جس نے سلور میڈل سے نوازا، یہ میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے نام کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انعام بٹ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہماری ٹریننگ عالمی معیار کے مطابق نہیں ہوتی لیکن اس کے باوجود سلور میڈل جیت لیا، یہی بہت ہے۔

انعام بٹ نے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں سلور میڈل جیتا تھا، انہیں بھارتی حریف نے شکست سے دوچار کیا تھا۔

یاد رہے کہ یکم اگست کو لسبیلہ میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں کور کمانڈر کوئٹہ اور ڈی جی کوسٹ گارڈز سمیت 6 افسران اور اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :