پرویز الہیٰ کی پنجاب حکومت میں فیاض الحسن چوہان کو عہدہ مل گیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کردیا— فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ پنجاب نے تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کردیا— فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے  تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کردیا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کوئی مائی کا لعل عمران خان کوپاکستان کی سیاست سے باہر نہیں کرسکتا۔

فیاض الحسن چوہان نے ایک بیان میں کہا کہ تحریکِ انصاف اورپنجاب حکومت کی ترجمانی ان کیلئے اعزاز کی بات ہے، عمران خان اور  وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست سے آؤٹ کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، عمران خان اور  پاکستان کا سیاسی منظر نامہ لازم و ملزوم ہیں، آئندہ انتخابات میں عمران خان دو تہائی اکثریت سے وزیراعظم بنیں گے۔

مزید خبریں :