کھیل
06 اگست ، 2022

کامن ویلتھ گیمز: شریف طاہر گولڈ میڈل کا دنگل بھارتی حریف سے ہار گئے، سلور میڈل مل گیا

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا یہ تیسرا سلور اور مجموعی طور پر ساتواں میڈل ہے جس میں صرف ایک گولڈ میڈل شامل ہے— فوٹو: جیو نیوز
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا یہ تیسرا سلور اور مجموعی طور پر ساتواں میڈل ہے جس میں صرف ایک گولڈ میڈل شامل ہے— فوٹو: جیو نیوز

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر بھارتی حریف سے گولڈ میڈل کا دنگل ہار گئے جس کے بعد سلور میڈل ان کا مقدر ٹھہرا۔

74 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے شریف طاہر نے سلور میڈل جیت لیا، وہ فائنل میں بھارت کے نوین کو چِت نہ کرسکے۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا یہ تیسرا سلور اور مجموعی طور پر ساتواں میڈل ہے جس میں صرف ایک گولڈ میڈل شامل ہے۔

خیال رہے کہ یہ 20 سالہ شریف طاہر کا پہلا انٹرنیشنل ایونٹ تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM