Time 06 اگست ، 2022
پاکستان

2 ہفتے گزرنے کے باوجود حب ندی پل تاحال بحال نہ ہو سکا، عوام کو مشکلات کا سامنا

بلوچستان اور  سندھ میں ہونے والی شدید بارشو ں کے باعث دیگر پلوں کی طرح حب ندی پل کو بھی نقصان پہنچا تھا جس کی بحالی کا کام تاحا ل شروع نہیں ہو سکا ہے۔

  بارشوں اور سیلاب سے ٹوٹنے والے حب ندی پل کو دو ہفتے گزر گئے لیکن انتظامیہ کی جانب سے پل تاحال بحال نہ کیا جا سکا جس سے حب سے کراچی جانے اور آنے والے شہریوں کو  شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پل کا مرمتی کام نہ ہونے کی وجہ سے انہیں 10 کلومیٹر کا اضافی راستہ طے کر کے حب بائی پاس سے گزرنا پڑتا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ حب ندی پل کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ ہم اس اذیت سے بچ سکیں۔

مزید خبریں :