Time 02 اگست ، 2022
پاکستان

سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے حب ندی کے پل کی بحالی کا کام شروع نہ ہوسکا

پل ٹوٹنےکے باعث شہریوں کو 10 کلو میٹر سے زائد کا سفر طےکرکے بائی پاس سےگزرنا پڑ رہا ہے— فوٹو: فائل
پل ٹوٹنےکے باعث شہریوں کو 10 کلو میٹر سے زائد کا سفر طےکرکے بائی پاس سےگزرنا پڑ رہا ہے— فوٹو: فائل

پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے بہہ جانے والے حب ندی پل کی بحالی کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا۔

پل 25 جولائی کی رات سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) حکام کی جانب سے پل کی از سر نو تعمیر کا کہا گیا تھا۔

پل ٹوٹنےکے باعث شہریوں کو 10 کلو میٹر سے زائد کا سفر طےکرکے بائی پاس سےگزرنا پڑ رہا ہے۔

حب ندی کا پل براہ راست حب کو کراچی سے ملاتا تھا۔ اس حوالے سے این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ جلد حب ندی کے پل کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :