07 اگست ، 2022
کراچی میں 8 محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں پر موبائل فون سروس بند کر دی گئی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق 8 محرم الحرام کا جلوس دوپہر ڈیڑھ بجے نشترپارک سے برآمد ہو گا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔
ٹریفک پولیس نے 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا ہے اور جلوس کی گزرگاہوں پر عام ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔
دوسری جانب پنجاب کابینہ نے محرم الحرام کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، صوبے میں 9 اور 10محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، حساس مقامات اور جلوسوں کے راستے پر موبائل سروس بھی بند رہے گی۔
مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ہدایت جاری کی ہیں کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کوریج یقینی بنائی جائے۔