07 اگست ، 2022
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں انجری کے باعث گولڈ میڈل نہ جیتنے والے ریسلر انعام بٹ کی ترکیہ(سابق ترکی) میں ہونے والی اسلامک گیمز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔
کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل کی سب سے بڑی اُمید انعام بٹ فائنل میں انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ فائنل نہ جیت سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے گھٹنے کی انجری معمولی نہیں جس کی وجہ سے وہ اسلامک گیمز میں شرکت نہ کرنے پر غور کررہے ہیں ۔
انعام بٹ نے 2019 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا لیکن وہ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکے اور فائنل میں بھارتی ریسلر سے ہار گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق انعام بٹ ایونٹ ختم ہونے کے بعد وطن واپس آ جائیں گے۔
واضح رہے کہ اسلامک گیمز 8 اگست سے ترکیہ میں شروع ہوں گے۔