08 اگست ، 2022
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے موجودہ فسطائی حکومت سے نمٹنے کا ایک اور منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کا اعلان وہ آزادی جلسے میں کریں گے۔
ایک بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبرِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے راہِ حق پر تھے،کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے ان کی مدد کو نہ نکلے اور اسلام کے عظیم ترین المیےکو وقوع پذیر ہونے دیا گیا۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، مجرموں کے برسرِاقتدار گروہ جسے امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا اور انکےسرپرستوں کےاقتدارکی شکل میں پاکستان آج یزیدیت(فسطائیت)کےنرغےمیں ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے لکھا کہ کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کے سامنے سر جھکائیں گے؟ یا بحیثيت قوم اس کڑے امتحان کا سامنا کریں گے؟
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ فسطائی حکومت سے نمٹنے کے لیے ایک اور منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کا اعلان 13 اگست کو آزآدی جلسے میں کروں گا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کی رات اسلام آباد میں آزادی جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔