09 اگست ، 2022
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کے ہنگامی اجلاس میں شہباز گل کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور ہو گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شہباز گل کی گرفتاری پر آج ہی عدالت سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔
یاد رہےکہ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو عمران خان کی رہائش گاہ جاتے ہوئے بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور ان کے سربراہان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔