اسلامی یکجہتی گیمز: شجر عباس 100 میٹر ریس کے فائنل تک نہ پہنچ سکے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ترکیہ میں ہونے والی اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کے  شجر عباس 100 میٹر ریس کے فائنل تک نہ پہنچ سکے۔

شجر عباس کی سیمی فائنل میں ٹائمنگ 10.38 سیکنڈرز رہی، پاکستانی اسپرنٹر اپنی ریس میں ساتویں نمبر پر رہے۔

گزشتہ روز شجر عباس نے ہیٹ میں 10.25 سیکنڈز کے ساتھ نیشنل ریکارڈ بنایا تھا،پاکستانی ایتھلیٹ گزشتہ 8 روز میں 6 ریسیں دوڑ چکے ہیں۔

نوجوان ایتھلیٹ کل 200 میٹر کی ہیٹس میں ایک بار پھر ایکشن میں ہوں گے۔

مزید خبریں :