18 فروری ، 2012
اسلام آباد … میمو تحقیقاتی کمیشن کے سیکریٹری راجا جواد عباس کل لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ منصور اعجازسے میمو گیٹ اسیکنڈل کے حوالے سے شواہد حاصل کریں گے۔ اسلام آباد میں میمو کمیشن کا اجلاس 22 فروری کو ہو گا جس میں منصور اعجاز کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بیان ریکارڈ کیا جانا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجا جواد عباس لندن میں منصور اعجاز سے الیکٹرانک ڈیوائسز سمیت دیگر شواہد حاصل کریں گے اور منصور اعجاز کی ویڈیو کانفرنس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیں گے۔