کھیل
10 اگست ، 2022

کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروز کی وطن واپسی شروع

اسلام آباد: برطانیہ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز  میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروز کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

سلور میڈلسٹس زمان انور، محمد شریف طاہر اور برانز میڈلسٹ اسد علی پاکستان پہنچ گئے، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور کامن ویلتھ میڈلسٹ کو پھولوں کے ہار  پہنائے اور گلدستے پیش کیے۔

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا تھا کہ اپنے قومی ہیروز کو خوش آمدید کہتے ہیں، ارشد ندیم، نوح دستگیر بٹ اور دیگر میڈلسٹس کا بھی وطن واپسی پر خود آکر استقبال کروں گا۔

محمد آصف زمان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب رکھیں گے اور انہیں انعامات سے نوازیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والوں کو 50 لاکھ، سلور میڈل والوں کو 20 اور برانز میڈل حاصل کرنے والوں کو 10 لاکھ انعام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM