کیا شہباز گل کا اصل نام شبیر ہے؟

سوشل میڈیا پر وائرل شہباز گل کے مبینہ امریکن نیشنلٹی کارڈ پر ان کا اصل نام شبیر درج ہے/اسکرین شاٹ
سوشل میڈیا پر وائرل شہباز گل کے مبینہ امریکن نیشنلٹی کارڈ پر ان کا اصل نام شبیر درج ہے/اسکرین شاٹ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ایک شناختی کارڈ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل شہباز گل کے مبینہ امریکن نیشنلٹی کارڈ پر ان کا  اصل نام شبیر درج ہے۔

زیر گردش مبینہ نیشنلٹی کارڈ کے مطابق شہباز گل کا Surname شبیر اور Given name محمد ایس درج ہے اس کارڈ کے مطابق شہباز گل پاکستان میں 15 جنوری 1980 کو پیدا ہوئے اور ان کی مبینہ امریکن نیشنلٹی 13 مارچ 2025 کو ختم ہوجائے گی۔

اس کارڈ کو مختلف سیاستدانوں کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے شہباز گل کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

 مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے اس کارڈ کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ’ یہ امپورٹڈ سیاسی تخریب کار دوسروں کو امپورٹڈ کہتے ہیں مگر انہیں شرم آتی ہے نہ حیا!‘

 بعد ازاں  اس ٹوئٹ کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ادھر عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اس کارڈ کو شیئر کرتے ہوئے حیرت کے اظہار کے لیے ایموجی شیئر کی۔

مزید خبریں :