حنا پرویز بٹ کا شہباز گل کو معافی مانگنے کا مشورہ

شہباز گل نے اگر غلطی کی ہے تو معافی کیوں نہیں مانگ لیتے، کیوں ضدی عمران خان کی طرح ضد پر ڈٹے ہیں: رہنما (ن) لیگ/ فائل فوٹو
شہباز گل نے اگر غلطی کی ہے تو معافی کیوں نہیں مانگ لیتے، کیوں ضدی عمران خان کی طرح ضد پر ڈٹے ہیں: رہنما (ن) لیگ/ فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گِل کی عدالت میں پیشی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پر شہباز گل کی عدالت میں پیشی کے موقع پر لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ شہباز گل نے اگر غلطی کی ہے تو معافی کیوں نہیں مانگ لیتے، کیوں ضدی عمران خان کی طرح ضد پر ڈٹے ہیں،  ایسے مناظر دیکھ کر دکھ اور افسوس ہوتا ہے۔

حنا پرویز نے لکھا کہ شہباز گل کو اپنے کیے پر شرمندگی کا اظہار کر کے معافی مانگنی چاہئے تاکہ معاملہ حل ہو۔

دوسری جانب حنا پرویز نے شہباز گل کی گرفتاری پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شہباز گل نے جو کیا اس پر انہیں گرفتار نہ کرتے تو کیا پھولوں کے ہار پہناتے؟ادارے کے سربراہ کے خلاف فوج کو اکسانا کون سا عقلمندانہ فعل تھا؟ اصل میں پی ٹی آئی کو بہت ڈھیل دی گئی جس کا انہوں نے ناجائز فائدہ اٹھایا، اب تو ماشااللّہ انہوں نے تمام حدیں پار کر دیں۔


مزید خبریں :