10 اگست ، 2022
اسلام آباد: وفاقی حکومت نےکراچی کے شہریوں کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے فی یونٹ بجلی57 پیسے مہنگی کردی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق حکومت نے کے الیکٹرک کے لیے فی یونٹ بجلی 57 پیسے مہنگی کرنےکی درخواست کی تھی۔
نیپرا کے مطابق کراچی کے صارفین سے اگست ستمبر اور اکتوبر میں ہر ماہ 57 پیسے فی یونٹ اضافہ وصول کیا جاسکتاہے، لائف لائن صارفین کے سوا کراچی کے تمام صارفین سے یہ اضافہ وصول ہوگا۔
نیپرا اعلامیےکے مطابق کے الیکٹرک کے سوا ڈسکوز کے صارفین پہلے ہی یہ اضافہ ادا کر چکے ہیں، فیصلے پر اطلاق وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہونےکے بعد ہوگا۔