سام سنگ کے 2 نئے فولڈ ایبل فونز متعارف

گلیکسی زی فولڈ 4 / فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی زی فولڈ 4 / فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے 2 نئے فولڈ ایبل اسمارٹ فونز گلیکسی زی فولڈ 4 اور گلیکسی زی فلپ 4 متعارف کرا دیے ہیں۔

یہ دونوں فونز دیکھنے میں گزشتہ سال کے ماڈلز جیسے ہی نظر آتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ اس کے اب تک کے سب سے سخت جان فولڈ ایبل فونز ہیں، جن کے لیے المونیم فریمز اور کورننگ گلاس کو استعمال کیا گیا ہے۔

گلیکسی زی فولڈ 4

گلیکسی زی فولڈ 4 / فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی زی فولڈ 4 / فوٹو بشکریہ سام سنگ

یہ پہلا فون ہے جس میں اینڈرائیڈ ایل آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جو گوگل کی جانب سے بڑی اسکرین والی ڈیوائسز کے لیے تیار کیا گیا خصوصی ورژن ہے۔

اس فون کی کور اسکرین 6.2 انچ کی ہے جبکہ مین اسکرین 6.7 انچ کی ہے، مگر ٹیبلیٹ کی طرح کھولنے پر یہ فون 7.6 انچ کا ہوجاتا ہے۔

فون کا سیلفی کیمرا اسکرین کے اندر چھپا ہوا ہے مگر گزشتہ سال کے ماڈل میں اس کو زیادہ بہتر کیا گیا ہے۔

اس مرتبہ فون کے بیک پر 50 میگا پکسل مین کیمرا، 10 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے موجود ہیں۔

4400 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 25 واٹ وائرڈ جبکہ 15 وائٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فون کے ساتھ ایس پین اسٹائلوس سپورٹ بھی دی گئی ہے جبکہ قیمت 1800 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

گلیکسی زی فلپ 4

گلیکسی زی فلپ 4 / فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی زی فلپ 4 / فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس فون میں گزشتہ سال کے ماڈل کی طرح 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے مگر بیٹری کو زیادہ طاقتور بنایا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فون پر ہینڈز فری ویڈیو فلیکس کیم کی مدد سے بنائی جاسکتی ہے اور اس فیچر کے لیے میٹا سے شراکت داری کی گئی ہے۔

گلیکسی زی فلپ 4 / فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی زی فلپ 4 / فوٹو بشکریہ سام سنگ

اسی طرح فولڈ فون کو اوپن کیے بغیر بھی کالز، ویڈیو چیٹ اور ٹیکسٹ میسجز کے جواب دینے جیسے کام کیے جاسکتے ہیں۔

فون کی کور اسکرین 1.9 انچ کی ہے جبکہ سیلفی کیمرا 10 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 12، 12 میگا پکسل کے 2 کیمرے بیک پر دیے گئے ہیں۔

اس فون کی قیمت ایک ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔

مزید خبریں :