شوٹنگ کے دوران شلپا شیٹی کی ٹانگ ٹوٹ گئی

فوٹو: شلپا شیٹی انسٹاگرام
فوٹو: شلپا شیٹی انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی شوٹنگ کے دوران  ٹانگ ٹوٹ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی ان دنوں روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز 'انڈین پولیس فورس' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں بدھ کے روز اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئیں اور ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ 

شلپا شیٹی نے انسٹاگرام پر وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے مسکراتے چہرے کے ساتھ اپنی ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں ان کی ٹانگ پر بظاہر پلاسٹر لگا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ'زخمی ہونے کی وجہ سے 6 ہفتوں کیلئے شوٹنگ سے دور رہنا پڑے گا لیکن میں جلد صحت مند ہوکر واپس آؤں گی۔جب تک آپ سب مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے گا'۔ 

فوٹو: شلپا انسٹا گرام اسکرین  شاٹ
فوٹو: شلپا انسٹا گرام اسکرین  شاٹ

شلپا کے زخمی ہونے کی خبر پر ان کے مداحوں اور دوستوں نے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ'انڈین پولیس فورس' میں شلپا شیٹی کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا، ویویک اوبرائے بھی اداکاری کرتے دکھائی دیں گے جبکہ یہ سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔


مزید خبریں :