عمران خان کا آج کے خطاب میں ڈس انفو لیب سے متعلق دعویٰ بھی غلط نکلا

سابق وزیراعظم عمران خان نے آج اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ ان کے سوشل میڈیا کے جنونی نوجوانوں نے یورپ کی سب سے بڑی ڈس انفو لیب کو ایکسپوز کیا۔

عمران خان کے دعوے کے برعکس حقیقت یہ ہے کہ ڈس انفو لیب بذات خود ایک ادارہ ہے جو فیک خبروں کے نیٹ ورک کو ایکسپوز کرتا ہے۔

یاد رہے کہ ڈس انفو لیب نے فیک نیوز کے سب سے بڑے بھارتی نیٹ ورک کو بے نقاب کیا تھا جو برسلز اور جینوا میں بیٹھ کر فیک نیوز گھڑتے تھے اور ان خبروں کو 750 ویب سائٹس کے ذریعے دنیا کے 97 ممالک کے اندر پھیلا دیا جاتا تھا۔ 

مزید خبریں :