Time 10 اگست ، 2022
پاکستان

کالعدم ٹی ٹی پی سے بات چیت چل رہی ہے لیکن خطرہ بڑھ رہا ہے: وزیر دفاع

عمران حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو ویلکم کیا تھااور اب خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی کے خلاف جلوس نکالے جارہے ہیں: خواجہ آصف— فوٹو: قومی اسمبلی آفیشل
عمران حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو ویلکم کیا تھااور اب خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی کے خلاف جلوس نکالے جارہے ہیں: خواجہ آصف— فوٹو: قومی اسمبلی آفیشل 

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر کے دونوں جانب ٹینشن ہے جسے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ عمران حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو ویلکم کیا تھااور اب خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی کے خلاف جلوس نکالے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بات چیت چل رہی ہے لیکن خطرہ بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کا مسئلہ صوبائی نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے،  پاک افغان بارڈر کے دونوں جانب ٹینشن ہے جسے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب میں کہا تھاکہ خیبر پختونخوا میں ان کے وزرا کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے دھمکیاں آرہی ہیں، ان کے لوگوں کو کیوں ٹارگٹ کیا جارہاہے ، انہیں اس میں بھی ایک سازش نظر آرہی ہے۔

مزید خبریں :