Time 11 اگست ، 2022
انٹرٹینمنٹ

بھارتی کامیڈین کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

راجو شری واستو جم میں ٹریڈ مل پر ورزش کررہے تھے کہ انہیں سینے میں درد ہوا اور وہ گرپڑے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو
راجو شری واستو جم میں ٹریڈ مل پر ورزش کررہے تھے کہ انہیں سینے میں درد ہوا اور وہ گرپڑے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

ورک آؤٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے والے بھارت کے معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین و اداکار راجو شری واستو کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو شری واستو جم میں ٹریڈ مل پر ورزش کررہے تھے کہ انہیں سینے میں درد ہوا اور وہ گرپڑے جس کے بعد اداکار کو اسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹرز کی جانب سے دیے گئے حالیہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کامیڈین راجو کی طبیعت سنبھل نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق اداکار  کی جان خطرے میں ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ راجو شری واستو بھارت کے مقبول  اسٹینڈ اپ کامیڈینز میں سے ایک ہیں، وہ 1980  سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے منسلک ہیں۔

اداکار کو بین الاقوامی شناخت اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج ‘ کے پہلے شو سے ملی اور انہوں نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید خبریں :