Time 11 اگست ، 2022
پاکستان

کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، 24گھنٹوں میں 28 افراد مبتلا

اگست میں اب تک 231 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ رواں سال کراچی میں 1158 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں/ فائل فوٹو
 اگست میں اب تک 231 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ رواں سال کراچی میں 1158 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں/ فائل فوٹو

کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ  ہورہا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 افراد میں وائرس کی تصدیق  ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق  ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کا تعلق شہرکے مختلف اضلاع سے ہے۔

محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق اگست میں اب تک 231 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ رواں سال کراچی میں 1158 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 305ہوگئی  ہے۔

ماہرین صحت نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ طلوع و غروب آفتاب کے وقت جسم کو مکمل ڈھانپ کر رکھیں جب کہ  گھر، گلی، محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی وائرس سے بچا جاسکے۔

مزید خبریں :