دنیا
Time 11 اگست ، 2022

موسمیاتی تبدیلیوں نے دنیا کے گرم ترین مقام کا نقشہ ہی بدل دیا

بارش کے بعد ڈیتھ ویلی کا ایک منظر / اے پی فوٹو
بارش کے بعد ڈیتھ ویلی کا ایک منظر / اے پی فوٹو

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ڈیتھ ویلی دنیا کا گرم ترین اور خشک علاقہ ہے جہاں شدید گرمی پڑتی ہے۔

مگر موسمیاتی تبدیلیوں نے دنیا کے خشک اور ترین مقام کا نقشہ ہی بدل دیا ہے اور شدید بارش کے نتیجے میں وہاں سیلاب آگیا ہے۔

گزشتہ ہفتے شدید ترین بارش کے باعث ڈیتھ ویلی نیشنل پارک دیکھنے کے لیے آنے والے ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا ہوا جبکہ انتظامیہ نے اسے عارضی طور پر بند کردیا۔

وہاں آنے والے سیاحوں اور عملے کی 60 گاریاں ملبے کے نیچے دب گئیں جبکہ سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

ناسا نے وہاں کی سیٹلائیٹ تصاویر جاری کی ہیں جبکہ پرانی تصاویر سے ان کا موازنہ بھی کیا ہے۔

ایک تصویر 11 جولائی کی ہے جبکہ دوسری 7 اگست کی جس میں فرق واضح نظر آسکتا ہے۔

ناسا کی جاری کی گئی تصویر / فوٹو بشکریہ ناسا
ناسا کی جاری کی گئی تصویر / فوٹو بشکریہ ناسا

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیتھ ویلی میں بارشوں سے سیلاب کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، یہ ایک ہزار سال میں ایک بار ہونے والا ایونٹ ہے، مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہزار سال میں ایسا ایک بار ہی ہوتا ہے، ہر سال اس کا امکان 0.1 فیصد ہوتا ہے۔

ابتدائی ڈیٹا کے مطابق ڈیتھ ویلی میں ایک سال میں جتنی بارش ہوتی ہے وہ محض 3 گھنٹے میں برس گئی۔

مزید خبریں :