مہیلا جے وردھنے نے بابر اعظم کے بارے میں کیا پیش گوئی کی؟

جے وردھنے نے کہا کہ پاکستانی کپتان ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ کو پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں— فوٹو: فائل
جے وردھنے نے کہا کہ پاکستانی کپتان ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ کو پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں— فوٹو: فائل

سری لنکن لیجنڈ مہیلا جے وردھنے نے بابر اعظم کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹر بن سکتے ہیں۔

جے وردھنے نے کہا کہ پاکستانی کپتان ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ کو پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بابر اعظم تسلسل کے ساتھ کھیل رہے ہیں، ان کے پاس ٹاپ پر رہنے کا موقع ہے۔

سابق سری لنکن کپتان نے مزید کہا کہ بابر نیچرل ٹیلنٹ ہے، وہ ہر طرح کی کنڈیشنز میں پرفارم کرتا ہے، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں مقابلہ سخت ہے مگر بابر ان میں بھی ٹاپ پر ہے، پاکستان ٹیم میں بابر کا کافی اہم کردار ہے۔

مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ اگر وہ یوں ہی پرفارم کرتا رہا تو وہ مزید بہتر ہوجائے گا، بطور کپتان بھی بابر اعظم خود پر ذمہ داری لیتا ہے، کوئی بھی فارمیٹ ہو، بابر اعظم پریشان نہیں ہوتا، اس کی تکنیک بہترین ہے۔

مزید خبریں :