تحریک انصاف کے جلسے کا معاملہ، عطا تارڑ نے متعلقہ حکام کو قانونی نوٹس بھیج دیا

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسےکی اجازت دےکرقانون کی خلاف ورزی کی گئی— فوٹو: فائل
لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسےکی اجازت دےکرقانون کی خلاف ورزی کی گئی— فوٹو: فائل

لاہور : نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کے معاملے پر عطا تارڑ نےچیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب کو قانونی نوٹس بھجوادیے۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسےکی اجازت دےکرقانون کی خلاف ورزی کی گئی، کروڑوں روپے مالیت کی ٹرف اکھاڑ کر اختیارات سے تجاوز کیا گیا اور خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

نوٹس کامتن میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کے قانون کے تحت یہ سنگین جرائم ہیں، جلسےکی اجازت کو منسوخ کیاجائے اور ذمہ داران کےخلاف کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے 13 اگست کی شب نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے اور انتظامیہ نے اس اعلان کے بعد اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑ دی ہے جس پر ن لیگ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے کیلئے یہ اقدام کیا گیا۔

مزید خبریں :