انسان جیسا روبوٹ جو چلنے کے ساتھ جذبات کو شناخت کرسکتا ہے

سائبرون / فوٹو بشکریہ شیاؤمی
سائبرون / فوٹو بشکریہ شیاؤمی

انسان جیسے نظر آنے والے روبوٹ سائبر ون کو متعارف کرایا گیا ہے جو انسانی جذبات کو شناخت کرسکتا ہے۔

اسے ایک چینی کمپنی شیاؤمی نے تیار کیا ہے جو چل بھی سکتا ہے۔

اس سے قبل یہ کمپنی اگست 2021 میں بھی ایک سائبر ڈوگ روبوٹ پیش کرچکی ہے جو 4 پیروں پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مگر سائبر ون اس سے بہت مختلف ہے جو 177 سینٹی میٹر لمبا ہے جبکہ اس کا وزن 52 کلوگرام کا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ سائبرون 21 ڈگری تک گھوم سکتا ہے اور کافی حد تک انسانی حرکات کی نقل کرسکتا ہے۔

یہ ربوٹ ڈیڑھ کلو وزن بھی اٹھا سکتا ہے یعنی بازار سے تھوڑا سامان بھی اٹھا کر لاسکتا ہے۔

یہ روبوٹ لوگوں، ان کی حرکات اور تاثرات کو شناخت کرسکتا ہے اور آپ کے غمزدہ ہونے پر تسلی بھی دے سکتا ہے۔

ویسے یہ روبوٹ فروخت کے لیے پیش نہیں کیے جارہے بلکہ اس ٹیکنالوجی کو دیگر شعبوں میں استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :